اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے دن ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے فرار کرکے افغانستان جانے والے طالبان پاکستان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردے۔
اسلام آباد کے مطابق طالبان پاکستان جو ، اس ملک کی فوج کی کاروائی کے نتیجے میں افغانستان فرار کرگئے ہيں، افغانستان سے پاکستان پر حملے کرتے رہتے ہيں۔
پاکستانی فوج نےمنگل کو اعلان کیا تھا کہ طالبان نے صوبہ خوست اور پکتیکا سے شمالی وزیرستان کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲